پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ علماء کونسل نے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا

ssp convention وفاقی دارالحکومت میں کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی طرف سے مکتب تشیع کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرنے کے خلاف شیعہ علماء کونسل نے قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں علماء کرام کا ایک وفد آبپارہ تھانے پہنچ گیا ہے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈی ایس پی نعیم کالعدم جماعت کے خلاف ایف آئی آر کاٹنے سے گریزاں ہے۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم جماعت نے مکتب تشیع کے مقدسات کے خلاف غلیظ زبان استعمال کی ہے، لہذا ان کے خلاف دفعہ 295 اے لگائی جائے، لیکن انتظامیہ اس سلسلے میں مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ اشفاق وحیدی نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ (اہل سنت والحماعت) کے تحت ہاکی گرائونڈ آبپارہ اسلام آباد میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میں آنے والے شرکاء نے شیعہ کافر، خمینی کافر کے نعرے لگائے اور اسٹیج پر موجود قائدین نے ان کا استقبال کیا اور انہیں بجائے منع کرنے کے خوش آمدید کہتے رہے، جس سے تشیع پاکستان کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔ اس تمام کارروائی کے ذمہ داران مولانا احمد لدھیانوی، خادم ڈھلوں، اورنگزیب فاروقی اور کالعدم جماعت کے دیگر قائدین کو فی الفور حراست میں لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button