امریکی نواز کالعدم تنظیم کے گرفتار دہشتگردوں کا سترہ سے زائد شیعہ علمائ اور اہم شخصیات کا قتل کرنے کا منصوبے کا اعتراف
کراچی سے میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے کراچی میں جعفریہ الائنس کے سربراہ اور سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا مرزا یوسف حسین اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی سمیت اھم شعیہ شخصیات کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے گذشتہ روز کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے امیر سمیت سات مبینہ دہشت گردو ں کو کراچی سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 125 کلو دھماکا خیز مواد، سات خودکش جیکٹ، راکٹ لانچراور بھاری مقدار میں دیگر اسلحہ برآمد کرکے ان سے تفتیش شروع کی۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کراچی سینٹرل جیل اور اسکول بس پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کررہے تھے۔