پاکستانی شیعہ خبریں

طالبانائزیشن پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، سید ناصر عباس شیرازی

nasir sheraziمجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ملکی معاملات میں مغربی ممالک خصوصاََ امریکہ کی روز بروز بڑھتی ہوئی مداخلت پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتیں ہوش مندی کا ثبوت دیں اور اغیار کی سازشوں کو مل کر ناکام بنائیں۔ ناصر شیرازی نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کے ایشو کو اس قدر میڈیا میں اچھالا گیا جس کا مقصد تحریک ناموس رسالت(ص) سے لوگوں کی توجہ ہٹانا تھا اس میں ہمارا میڈیا بھی آلہ کار بن گیا۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات پر فیصلہ کرنا ہمارے سیکورٹی اداروں اور پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے، اس کیلئے مغربی ممالک اور امریکہ کی ڈکٹیشن ناقابل قبول عمل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ طالبانائزیشن اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، ہمیں فیصلہ کر نا ہو گا کہ انتہا پسندی اور اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہو گا، بلوچ قوم کے ساتھ نا انصافیوں کا ازالہ کر کے وہاں کی محرومیت کو ختم کر کے ہی ان کے دل جیتے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کو درست سمت دینے کی اشد ضرورت ہے، ڈو مور کہنے والوں کو دوٹوک جواب دینا ہو گا کہ ایٹمی قوت پاکستان اپنے مسائل حل کرنے کی خود صلاحیت رکھتا ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پاکستان کے اہم ترین جغرافیائی خطہ گلگت بلتستان میں امریکی سفارت کاروں کی آزادانہ نقل و حمل پر مجلس وحدت مسلمین کو تشویش ہے، اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے، گلگت بلتستان کے پرامن علاقے میں امریکی سفارت کاروں کی مداخلت سے ہی امن تباہ ہو رہا ہے ورنہ یہ خطہ دنیا کے پرامن خطوں میں شامل ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button