پاکستانی شیعہ خبریں

محرم الحرام میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی،۹ ناصبی دہشت گرد ضمانت پر رہا کر دئیے گئے

muharamکالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان کی ۹ تکفیری ناصبی یزیدی دہشت گردوں کو ستمبر میں پنجاب کی مختلف جیلوں سے ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں پنجاب کی مختلف جیلوں سے ضمانت پر رہا کئے گئے ۹ ناصبی یزیدی تکفیری دہشت گردوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت کالعدم طالبان سے ہے۔
زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک خفیہ ادارے کی جانب سے آئی جی پنجاب کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی مختلف جیلوں سے ضمانت پر رہا کئے گئے ۹ ناصبی وہابی دہشت گرد ماہ محرم الحرام میں بری دہشت گردی کی منصبہ بندی کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور طالبان شہریوں کے لئے شدید خطرہ ہیں اور اس وقت ناصبی یزیدی گروہ خود کو دوبارہ سے منظم کر رہے ہیں تا کہ بڑی دہشت گردانہ کاروائیاں کی جا سکیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضمانت پر رہا کئے جانے والے ۹ ناصبی یزیدی دہشت گرد پہلے بھی کئی بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں گرفتار کئے گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی مختلف جیلوں سے ضمانت پر رہا کئے گئے ۹ ناصبی تکفیری دہشت گرد امن و امان کے لئے خطرہ ہیں اور اس حوالے سے خفیہ اداروں نے اسپیشل کرائم برانچ اور انسداد دہشت گردی کے ادارے کو ہدایات دی ہیں کہ ان دہشت گردوں کی ہر حرکت پر نظر رکھی جائے۔
انسداد دہشت گردی کے لئے کام کرنے والے ادارے اور اسپیشل برانچ کاکہنا ہے کہ ضمانت پر رہا ہونے والے ۹ خطر ناک ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے پرانے ساتھیوں سے رابطے کئے ہیں ۔
رپورٹ میں سختی سے کہا گیا ہے کہ ناصبی یزیدی دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعے کو روکنے کے لئے ہر قسم کے اقدامات عمل میں لائے جائیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام انٹلی جنس ایجنسیاں آپس میں معلومات کا تبادلہ کریں اور ناصبی یزیدی دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں۔
واضح رہے کہ ۹ ناصبی دہشت گردوں میں سے ایسے بھی دہشت گرد رہا کئے گئے ہیں جو ڈیرہ گازی خان میں سخی سرور مزار پر بم دھماکے میں بھی ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button