پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ نوجوان کی بے گناہی ثابت،باعزت بری

saudi jailڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی شیعہ نوجوان کی بے گناہی ثابت ہو گئی سپریم کورٹ نے باعزت بری کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی شیعہ نوجوان سید عامر عباس شیرازی پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا تاہم سپریم کورٹ نے انہیں با عزت بری کر دیاہے۔
سید عامر شیرازی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم سپریم کورٹ میں اپی دائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ شیعہ نوجوان بے گناہ ہے اور اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔
شیعہ بے گناہ نوجوان کی رہائی کے بعد شیعہ مسلمانوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج انصاف کی فتح کا دن ہے جبکہ شیعہ مسلمانوں کاکہنا ہے کہ ملت جعفریہ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں تکفیری دہشت گرد ٹولہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنوگی سمیت طالبان دہشت گردوں کے مظالم کا نشانہ بن رہی ہے اور آج سپریم کورٹ میں شیعہ نوجوان پر لگائے جانے والے جھوٹے مقدمات پر شیعہ نوجوان کی رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ ملت جعفریہ محب وطن اور مظلوم ہے جبکہ حکومت کو چاہئیے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی تکفیری دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button