مضامین

شہید ناموس رسالت سید علی رضا تقویؒ کا مختصر زندگی نامہ

shiitenews raza taqviمملکت خداداد پاکستان میں تحریک تحفظ ناموس رسالتؐ کے پہلے شہید سید علی رضا تقوی 13 اپریل 1968ء کو شہر کراچی میں پیدا ہوئے۔ شہید علی رضا تقویؒ بہن بھائیوں میں پانچویں نمبر پر تھے اور بھائیوں میں پہلے نمبر پر تھے، آپ کے 3 بھائی اور 4 بہنیں ہیں۔ چار بہنوں کے بعد پروردگار نے اس خاندان کو بہت دعاؤں اور مرادوں کے بعد شہید علی رضا تقویؒ جیسا فرزند عطا کیا۔ آپ نے آٹھویں کلاس تک ملیر انگلش اسکول کالا بورڈ ملیر میں تعلیم حاصل کی۔ والد کے انتقال کے بعد آپ فیملی کے ساتھ انچولی سوسائٹی منتقل ہوگئے جہاں آپ نے علی علی اسکول سے میٹرک پاس کیا، اس کے بعد انٹر میڈیٹ پی ای سی ایچ ایس کالج سے پاس کیا۔

انٹر کلاس میں ہی آپ نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے دور میں تنظیمی فعالیت کا آغاز کیا۔ انٹر کلاس کے بعد آپ نے گھریلو ذمہ داریوں کے باعث ملازمت شروع کردی اور دوران ملازمت ہی آپ نے گریجویشن ( کامرس ) پرائیوٹ کی تعلیم مکمل کی۔ کچھ عرصے بعد آپ نے ایک نجی بینک میں ملازمت اختیار کرلی۔ 1999ء میں آپ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شہید کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔

آپ اپنی شہادت تک ایک روزنامہ اخبار کے شعبہ اشتہارات میں ملازمت کر رہے تھے۔ شہید علی رضا تقویؒ پچھلے 2 سالوں سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم سے قومی معاملات میں فعال تھے اور شہادت کے وقت آپ ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع شرقی میں بحیثیت سیکریٹری اطلاعات فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اس سے قبل بھی آپ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم ر اپنی خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ آپ نے اپنی زندگی میں کبھی بھی معاشی تنگی یا پریشانی کے باوجود اجتماعی فعالیت ترک نہیں کی اور ان حالات میں بھی ملی و قومی ذمہ داریوں و سرگرمیوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button