پاکستانی شیعہ خبریں

اسلامی شعائر کی توہین آمیز تصاویر کی اشاعت قابل مذمت ہے، علامہ ساجد نقوی

sajid naqvi ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتواڑ میں انٹرنیٹ پر اسلام مخالف تصویروں کی اشاعت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پر قرآن پاک اور خانہ کعبہ کی توہین آمیز تصاویر شائع کرنے کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکا کر انہیں اشتعال دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف روز اول سے سازشیں ہوتی آئی ہیں اور یہ مذموم کوشش بھی اسی عالمی سازش کا حصہ لگتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔ مسلمان متحد ہو کر عالمی استعماری طاقتوں اور ان کے ایجنٹوں کی سازشوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملت مسلمہ پاکستان نے گستاخانہ فلم کے خلاف اتحاد ووحدت کا مظاہرہ کرکے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملادیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے اور اقوام متحدہ کو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button