پاکستانی شیعہ خبریں

حسن شمسی کی جیل میں شہادت کی تفتیش عدالتی کمیشن کے ذریعے کرائی جائے، علامہ عبدالخالق اسدی

abdulkhaliqمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں بے گناہ قید اسیروں کو رہا کیا جائے، ڈسٹرکٹ جیل میں سید حسن رضا شمسی کی شہادت کے بعد ملت جعفریہ سمجھتی ہے کہ ملت جعفریہ کے اسیر جو کہ پورے پاکستان کی مختلف جیلوں میں ہیں وہ غیر محفوظ ہیں، ہم حکومت پاکستان اور پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جیلوں میں قید ہمارے اسیروں کو مکمل تحفظ دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دربار سخی سلطان علی اکبر سورج میانی ملتان میں شہید حسن رضا شمسی کی چہلم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
اُنہوں نے کہا کہ جیلوں میں شہادت ہوتی ہے تو وہ بھی ہمارے ہی مومنین کی ہوتی ہے اور سزائے موت پر عمل درآمد ہوتا ہے تو وہ بھی شیعیان حیدر کرار (ع) کا قتل ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ کبھی ہمارے مومنین کو بسوں سے اُتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیا جاتا ہے تو کبھی خودکش حملوں کا شکار کیا جاتا ہے، پاکستان کی کوئی جگہ ایسی نہیں جہاں ہمارا خون نہ بہایا گیا ہو۔ چہلم کی مجلس سے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری، ذاکر اہلبیت (ع) موسیٰ رضا خان، ذاکر اہلبیت (ع) اعجاز حسین، ذاکر اہلبیت (ع) ناصر عباس جام، حافظ سلیم رضا شمسی، ڈاکٹر باقر حسین، فخر نسیم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button