پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی ؛گزشتہ دنوں امریکی سودی نواز دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے ولے سجاد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی سودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیعہ نوجوان سجاد علی شہید ہوگئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے شیعہ 28 سالہ شیعہ نوجوان سجاد علی ولد کو امریکی سودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے مورخہ 16 اکتوبر کی رات کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نشانہ بنایا تھا، 28 سالہ سجاد علی کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو اب سے کچھ دیر پہلے زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آخری اطلاعات کے مطابق شہید سجاد علی کو اسپتال سے فاطمیہ غسل خانہ منتقل کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ شیعہ مومن سجاد علی کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے پہلے 3 گولیاں ماری تھی پھر لوہے کی روُڈ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button