شہید سجاد علی لبیک یاحسین ؑ کی بلند صداوں میں سپردخاک
کراچی (شیعت نیوز)گزشتہ دنوں امریکی سودی نواز کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شیعہ نوجوان سجاد علی شہید گزشتہ رات جام شہادت نوش کر گئے تھے
مزید تفصیلات کے مطابق شہید ہونے والے شیعہ 28 سالہ شیعہ نوجوان سجاد علی ولد کو امریکی سودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے مورخہ 16 اکتوبر کی رات کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں نشانہ بنایا تھا، 28 سالہ سجاد علی کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جوکل رات زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے ،شہید کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں بعد نماز ظہرین پیش امام مولانا سید صادق رضوی کی اقتدا میں ادا کی گئی ۔ہزاروں عزادروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،نوجوان شہادت سعادت اور لبیک یاحسین علیہ السلام کے نعرے لگاتے رہے شہید کو وادی حسین قبرستان میں سپرخاک کیا