ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شیعہ یکجہتی کونسل کے قیام کا اعلان
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے شیعہ یکجہتی کونسل کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہید ی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے بہت جلد شیعہ یکجہتی کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گاجس کا مقصد شیعہ تنظیموں اور ادارو ں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیناہے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد مذکورہ کونسل کے قیام کا رسمی اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ساری شیعہ جماعتیں اور تنظیمیں اس کونسل کا حصہ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کی تشکیل کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما دیگر شیعہ تنظیموں کے رہنماؤ ں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
علامہ امین شہیدی نے کہا کہ شیعہ یکجہتی کونسل کے قیام کا مقصد شیعوں کے تحفظ کویقینی بنانا ہے۔ اور اس پلیٹ فارم سے سارے شیعہ رہنما شیعوں کی نسل کشی کو روکنیکے لئے متحدہ کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ملی یکجہتی کونسل بھی قائم کی گئی ہے لیکن اس کے قیام کے بعد بھی شیعوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ یکجہتی کونسل کے قیام کا فیصلہ آل شیعہ پارٹیز کانفرنس میں کیا گیا تھا جو اسلام آباد میں ستمبر کے مہینے میں منعقد ہوئی تھی۔