پاکستانی شیعہ خبریں

عاشورا ئے حسینی میں علم حضرت عباس علیہ السلام کی عظمت کو قائم و دائم رکھنے والے علمداروں کے اعزاز میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔

lam-hazrat-abbas

عاشورا ئے حسینی میں علم حضرت عباس علیہ السلام کی عظمت کو قائم و دائم رکھنے والے علمداروں کے اعزاز میں پر وقار تقریب کیتھولک گراؤنڈ نز محفل شاہ خراسان کراچی میں منعقد ہوئی،تقریب کا اہتمام ناصران امام عج فرج فاؤنڈیشن نے کیا تھا،واضح رہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں روز عاشورا ئے امام حسین علیہ السلام کے دوران ہونے والے بم دھماکے میں کہ جس میں پینتالیس عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام شہید اور سینکڑوں ذخمی ہو گئے تھے ۔اس دن جلوس عزا میں سنت حضر ت عباس علمدار علیہ السلام پر عمل پیرا شیر صفت جوانوں نے کہ جنہوں نے علم حضرت عباس علیہ السلام اپنے شانوں پر بلند کر رکھے تھے ،جوانمردی اور دلیری کی عظیم مثال قائم کی۔جب ایک طرف بم دھماکے کے بعد سینکڑوں لاشیں بکھری ہوئی تھیں تو دوسری جانب اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جوش و ولولہ کے ساتھ علم حضرت عباس علیہ السلام کو بلند رکھنے والے اور علم حضرت عباس علیہ السلام کی حرمت و عظمت کی پاسداری کرنے والے چند نوجوان علم حضرت عباس علیہ السلام کو اٹھائے ہوئے منزل کی جانب بڑھ رہے تھے۔ شعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ناصران امام فاؤنڈیشن نے انہی باوقار اور شیر صفت علمداروں کی جرات و بہادری کو سراہنے کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد بعنوان ”وفا”کیا ،اس پر وقار تقریب میں 50سے زائد علمداروں نے جو کہ روز عاشورا اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر علم حضرت عباس علیہ السلام بلند کئے ہوئے تھے نے شرکت کی،اس موقع پر علمداروں کو علم حضرت عباس علیہ السلام کی حرمت و عظمت کی پاسداری کے صلہ میں نشان علمدار بطور تمغہ شجاعت دیا گیا ،اس موقع پر شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سمیت بچوں نے شرکت کی اور علمداروں کی شجاعت اور بہادری کی داد پیش کی۔اس پر وقار تقریب میں عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ علمائے کرام اور شیعہ تنظیموں بشمول مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ ،مولانا صادق حسن،مولانا محمد علی سید،مولانا عقیل ساجدی،مولانا محمد حسن رئیسی،محترمہ طاہرہ فاضلی جبکہ آئی ایس او کراچی کے صدر زین انصاری ارو آئی او کے ناظم ضیاء الحسن ،شمس الحسن رضوی سمیت جعفریہ الائنس پاکستان کے شبر رضا نے بھی شرکت کی ،اس کے علاوہ منقبت خوان اور شعراء میں ریحان اعظمی ،سبط جعفر،شوکت رضا شوکت اور فرحان کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔علمائے کرام نے علم حضرت عبا س علیہ السلام کی حرمت اور پاسداری کرنے والے شیر دل جوانوں کو داد شجاعت دی اور انھیں اعزازی شیلڈز اور نشان علمدار بھی دئیے ۔پر وقار تقریب میں شہر بھر کے اسکاؤٹس جنہوں نے نہ صرف پورے ایام عزاء میں بلکہ روز عاشورائے حسینی کو اپنی بہترین خدمات انجام دیں بھی موجود تھے،اسکاؤٹس گروپس میں بوتراب اسکاؤٹس،امامیہ اسکاؤٹس،حسینی اسکاؤٹس کے علاوہ ینگ بوائے اسکاؤٹس کے اراکین بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ ینگ بوائے اسکاؤٹس گروپ کے ٥ سے زائد اسکاؤٹس سانحہ عاشورا میں شہید بھی ہوئے تھے،اس موقع پر ینگ بوائے اسکاؤٹس کے کو آرڈینیٹر الیاس میمن کو اعزای شیلد اور حسن کار کردگی کا انعام دیا گیا جبکہ دیگر تمام اسکاؤٹس گروپس کو بھی حسن کارکردگی کی شیلڈز پیش کی گئیں،بعد ازاں اسکاؤٹس نے فوجی ترانہ کی دھن پر علمداروں کو اسکاؤٹ سلامی پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر شرکائے تقریب نے با وفا باوفا یا عباس یا عباس کے فلک شگاف نعروں سے فضاء معطر کر دی جبکہ علمداروں کا کہنا تھا کہ جب تک جسم میں ایک بھی سانس باقی ہے علم حضرت عباس علیہ السلام کو اٹھاتے رہیں گے اور سر بھی کٹوانا پڑا تو کٹوا دیں گے مگر حرمت حضرت عباس علیہ السلام پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور علم حضرت عباس علیہ السلام سر بلند رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button