کراچی؛شیعہ نسل کشی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر پولیس اور رینجرز کی شیلنگ اور فائرنگ
اکستان کے سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں نمائش چورنگی کے مقام پر پولیس نے پاسبان عزا کی جانب سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نکالی جانے والی ریلی پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاسبان عزا کے سربراہ ایس ایم حیدر کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نمائش چورنگی تا گورنر ہاؤس تک نکالی جائے گی اور گورنر ہاؤس پر تین روزہ احتجاجی دھرنا بھی دیا جائے گا۔ اس مناسبت سے پاسبان عزا کے کارکنان نے نمائش چورنگی سے جونہی گورنر ہاؤس کی جانب احتجاجی مارچ شروع کیا تو پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس موقع پر متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، اس وقت علاقے میں شدید شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شرکائے ریلی بھی بدستور نمائش چورنگی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لئے موجود ہیں۔