پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: شہید ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی قمر رضا نقوی کے بیٹے اسد نقوی سپرد خاک

کراچی: شہید ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی قمر رضا نقوی کے بیٹے اسد نقوی سپرد خاک کراچی کے مصروف ترین علاقے ایف سی ایریا میں کالعدم ملک دشمن امریکہ نواز جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اسد نقوی کو آج وادی حسین قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید اسد نقوی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امام باگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔

وا ضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے  دہشتگردوں نے اسد رضا نقوی کو لیاقت آباد ایف سی ایریا پر  فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا جبکہ چار ماہ قبل جولائی میں انکے والد قمر رضا نقوی کو بھی شہید کردیا گیا تھا

کراچی: شہید ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی قمر رضا نقوی کے بیٹے اسد نقوی سپرد خاک
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button