پاکستانی شیعہ خبریں

خضدار: ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ دکاندار شہید

shahadatکالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں فائرنگ کر کے ایک شیعہ دکاندار کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں فائرنگ کر کے ایک شیعہ دکاندارہاشم کو شہید کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ہاشم اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا ،ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے ان کو شہید کر دیا ،شہید کے جسد خاکی کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
دوسری جانب شیعہ قومی جماعتوں نے شہید ہاشم کے قتل پر سخت احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ناصبی دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔واضح رہے کہ شیعہ دکاندار ہاشم کی شہادت کے بعد علاقے میں سخت خوف ہراس اور کشیدگی پائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button