پاکستانی شیعہ خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاجھوٹ!مسلم لیگ (ن)کے کسی کالعدم تکفیری گروہ سے اتحاداور رابطے ہونے کا انکار

shehbaz sharifوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا کسی کالعدم تکفیری گروہ سے نہ تو اتحاد ہوا ہے اور نہ رابطہ اور نہ آئندہ ہو گا، ہم دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔
شییعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ایک نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کسی کالعدم تکفیری گروہ سے نہ تو اتحاد ہوا ہے اور نہ رابطہ اور نہ آئندہ ہو گا، ہم دہشت گردوں کے خلاف ہیں اور کراچی سمیت ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ملاقات کل کی مجلس وحدت مسلمین کی پریس کانفرنس موخر کرنے کے بعد طے پائی تھی۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب عزاداری سیل کے چیئر مین الحاج حیدر علی مرزا نے کہا کہ شیعہ قوم میں ڈی سی او لاہور کی جانب سے لبیک یا حسین(ع) کے بینر کی بے حرمتی اور متعصبانہ رویے پر ہیجان کی کیفیت پائی جاتی ہے اور مجلس وحدت مسلمین شیعہ نمائندہ جماعت ہونے پر پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ عزاداری امام حسین (ع) پر قدغن لگانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، محرم الحرام میں ہمارے بینزز اور اشتہارات کی بے حرمتی کو روکا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ محرم الحرام میں عزاداری امام حسین(ع) کے بینرز اور اشتہارات شہر کی شاہراوں اور چوراہوں پر آویزاں رہیں گے اور ان کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے وفد میں حیدر علی مرزا، علامہ ابوذر مہدوی، سید ناصر عباس شیرازی، افسر رضاخان، سید اسد عباس نقوی اور سید وقارالحسنین نقوی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بھر میں آمد محرم کے حوالے عزاداری امام حسین(ع) کے بینرز اور اشتہارات شہر کی شاہراوں اور چوراہوں پر آویزاں کیے گئے تھے ۔ جنہیں پنجاب حکومت کی ایماء پر اکھاڑ کر پھینک دیا گیا ۔ جس کے بعد ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے تمام علماء نے شدید احتجاج کیاا ور گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں کی جانب سے توہینِ نواسۂ رسول(ص)امام حسین (ع)کے خلاف ایک احتجاجی پریس کانفرنس کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعدوزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دی اور پریس کانفرنس موخر کرنے کا کہا تھا۔
واضح رہے کہ ایک طرف تووزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کسی بھی کالعدم تکفیری گروہ سے اتحاداور رابطے ہونے کا انکارکررہے ہیں جبکے دوسری طرف ان کی جماعت کے وزیر رانا ثناء اللہ کالعدم سپاہ صحابہ کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ سیکڑوں بیگناہ شیعہ مسلمانوں کے قاتل ملک اسحاق کو جیل سے رہا کروانا اور اسے 80محافظ فراہم کرنا ۔کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے بلا روک ٹوک پنجاب بھر میں جلسے کروانا بھی پنجاب حکومت ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے کارنامے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button