پاکستانی شیعہ خبریں

امام حسین علیہ السلام کی بے مثال قربانی کا مقصد دین محمد (ص) کی بقاءاور اسلام کی سربلندی ہے،جامعہ کراچی میں یوم حسین کی تقریب سے خطاب

iso youm hussainپاکستان کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں آج حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں یوم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یوم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ اور شعبہ امور طلبہ جامعہ کراچی کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مختلف مکاتب فلر کے علماء،خطبائ،پروفیسرز اور اسکالرز سمیت ہزاروں طلباءو طالبات نے شرکت کی۔یوم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جامعہ کراچی میں دیگر طلباءتنظیموں بشمول آئی ایس او،پی ایس ایف،پی ایس اے،اے پی ایم ایس او اور دیگر کے تحت پانی اور شربت سمیت چائے کی سبیلیں بھی لگائی گئی تھیں۔جامعہ کراچی میں منعقدی یوم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جامعہ میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے جبکہ جلسہ گاہ کی سیکورٹی کے لئے امامیہ اسکاﺅٹس کے چاک وچو بند دستے خدمات انجام دے رہے تھے۔
جامعہ کراچی میں منعقدہ یوم امام حسین علیہ السلام کے جلسے سے قائم مقام وائس چانسلرابو زر واجدی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹیس یکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی،معروف مذہبی اسکالر اوامامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نظارت کے رکن مولانا احمد اقبال رضوی،مفتی اشرف حسین اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر جامعہ کراچی کے پروفیسرز اور اساتذہ ڈاکٹر خالد عراقی،ڈاکٹر زاہد علی زاہدی،عنصر رضوی،ڈاکٹر باقر رضوی،ڈاکٹر محمد علی سمیت دیگر موجود تھے۔
یوم امام حسین علیہ السلام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہید کا کہنا تھا کہ حجتہ السلام مولانا امین شہیدی کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی بے مثال قربانی کا مقصد دین محمد کی بقاءاور اسلام کی سربلندی تھا، آپ علیہ السلام نے اپنے قیام کو اپنی ایکوصیت میں یوں بیاں کیا تھا کہ : میرے قیام کااصل مقصد فتنا و فساد برپا کرنا نہیں بلکہ میں اپنے نانا حضرت محمد مصطفی (ص)کی امت کی اصلاح کرنا ہے اور اس کا واحد طریقہ امر باالمعروف و نہی عن المنکر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج پھر یزید وقت نے اپنا سر اٹھایا ہے اس نے پھر مسلمانان عالم پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔آج پھر قبلہ اول لہو لہو ہے ،غزہ کے مسلمان عالم اسلام کو مدد کے لئے پکار رہے ہیں لیکن عالم اسلام کے حکمرانوں کے کانوں پر جیسے کے پردہ سا پڑ گیا ہے۔ اس موقع پر مولانا احمد اقبال کا کہنا تھا امام حسین  علیہ السلام کاباطل سے انکار دراصل ہر دور کے یذید سے انکار تھا آج ہم بھی وقت کے یذید سے انکار کر لیں تو دنیا میں آج بھی مسلمان اپنا مقام حاصل کر سکتے ہیں ہم دیکھتے ہیں کہ جب بھی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف کوئی بڑی سازش ہو اس سے پہلے کراچی میں فرقہ واریت کو ہوادینے کی کوشش کی جاتی ہے مگر ہمیںامام حسین علیہ السلام نے چودہ سال پہلے ہر دور کے یذید سے آگا کردیا تھا اگر مسلمان آج بھی ایک انکار کردیں تو ہزار بار ذلت سے بچ سکتے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کو اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے تاکہ ملک کے ساتھ ملت ِاسلامیہ کی سربلندی ہوسکے اس دور میںاگر کچھ کرنا ہے تو تعلیم لازمی ہے اور امامیہ طلبہ کا یہ شعار رہا ہے کہ وہ اپنی دنیاوی تعلیم کے ساتھ اپنی دینی ذمداریوںکو بھی بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہے ہیں۔ مقرین کا کہنا تھا کہ جامعات میں ضرورت ہے کہ امام حسین (ع)کے نام سے ایک فیکلٹی قائم کی جائے جہاں واقعہ کربلا اور امام حسین علیہ السلام کی تحریک کربلا کے حوالے سے باغور مطالعہ کیا جائے، کیونکہ واقعہ کربلا حقیقی اسلام محمدی کا آئینہ ہے۔ اور آج ملک خداد اد پاکستان میں اسکی اشد سے ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button