لاہور: پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی، شہر سے لبیک یا حسین کے بینر اْتار دیے گئے۔
نمائندے کو لاہور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے اتحادی مسلم لیک ن کی حکومت نے لاہور شہر میں لگے 3 ہزار بینر جن میں لبیک یا حسین لکھا تھا اْتار دیے ہیں جس کے بعد شہر میں ملت تشیعْ کی جانب سے شدید احتجاج شروع ہوگیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق لاہور میں بھی دیگر شہروں کی طرح اقوال امام حسین علیہ السلام اور لبیک یا حسین علیہ السلام کے 3 ہزار سے زائد بینرز آویزاں کئے گئے تھے جنہیں گزشتہ رات شیعہ دشمن پنجاب حکومت کی متعصب انتظامیہ نے اتار کر پھینک دیا جس پر لاہور کے مختلف علاقوں میں مومنین احتجاج شروع ہوگیا۔
شیعہ مومنین کے بھر پور احتجاج کے بعد TMO کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جبکہ تمام بینرز مومنین کو واپس کردیے گئے ہیں جو اپنی جگہ پر دوبارہ لگادیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل مجالس کے بینرز بھی شہر سے اتارے گئے جس پر پنجاب حکومت کے ساتھ مذاکرات بعد یہ طے پایا تھا کہ پنجاب حکومت اب ایسے اشتعال انگیز اقدامات نہیں کرے گی۔ لیکن اس کے باوجود شیعہ دشمن نواز شریف حکومت مسلسل شیعہ مخالف اقدامات جاری کیے ہوئے ہے۔