پاکستانی شیعہ خبریں

مسئلہ فلسطین کو نئی نسل میں زندہ رکھانا اہم ترین فریضہ ہے، مولانا صادق تقوی

شیعہ نیوز (کراچی) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس اہم ترین مسئلہ کو نئی نسل کے درمیان زندہ رکھنا ایک اہم ترین فریضہ ہے، مولانا صادق رضا کا کہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کا دفاع اور حمایت دینی اور شرعی فریضوں میں سے اہم ترین فریضہ ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آج سامراجی شیطانی قوتیں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل چاہتے ہیں کہ مسلم امہ کو تقسیم کر دیں اور تفرقہ پیدا کریں تا کہ غاصب اسرائیل کا وجود قائم رہ سکے۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ آج شام اور عراق کی صورتحال ہمارے سامنے ہے، وہاں پر کیا ہو رہاہے؟ معصوم انسانوں کو درندوں کے سامنے ڈال دیا گیا ہے ، یہ درندے امریکہ اور اسرائیل کے لے پالک ہیں جو انہی کے اشاروں پر کبھی شام میں ، کبھی یمن، کبھی مصر اور کبھی پاکستان سمیت اب عراق میں اپنی درندگی کا کھیل کھیلنے میں مصروف عمل ہیں ، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ پوری دنیا میں نا امنی پھیلی رہے تا کہ دنیا میں کوئی بھی اپنی توجہ مسئلہ فلسطین کی طرف کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، آج شام اور عراق کی موجودہ صورتحال کے بعد ہم مشاہدہ کر رہے ہیں کہ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل نے کس طرح کچھ عرب بادشاہتوں کو خرید لیا ہے اور ان کے ذریعے مسلم ممالک پر یلغار کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو ایجاد کیا جا رہاہے اور ان کی کھلم کھلا مالی اور مسلح معاونت بھی کی جا رہی ہے۔

مولانا صادق رضا تقوی نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ااج شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا اولین مقصد او ہدف مسلم امہ کے مابین تفرقہ پھیلانا اور مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنا ہے ، آج شیطانی قوتیں چاہتی ہیں کہ مسلم دنیا کو لہو لہو کر دیا جائے، انہیں فرقہ واریت کی آگ میں جھونک دیا جائے تا کہ دنیا کے کسی کونے سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بلند ہونے والی آوازوں کو روکا جائے اور دبایا جا سکے۔

علامہ صاد ق رضا تقوی نے ماہ رمضان المبارک اور اس ماہ کے آخری جمعۃ الوداع کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی کے عظیم اسلامی اور انقلابی رہنما حضرت آیت اللہ امام خمینی ؒ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس یعنی القدس کی حمایت میں گھروں سے نکلنے کا دن قرار دیا اور فرمایا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس ، یوم اللہ، یوم رسول اللہ (ص) اور یوم اسلام ہے، جو اس دن کو نہیں مناتا وہ استعمار کی خدمت کرتا ہے، آج ہم موجودہ دور میں دیکھیں تو اس دن کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ چکی ہے، دشمن ہر محاز پر مسلمانوں کو تاراج کرنے پر تلا ہو اہے، مشرق وسطیٰ جل رہا ہے، القدس خطرے میں ، القدس پکار رہا ہے، پس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب متحد ہو کر جمعۃ الوداع کو یوم القدس مناتے ہوئے اس شایان شان انداز سے متحد ہو جائیں کہ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے تمام تر ناپاک اور مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button