پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: قضبہ کالونی میں جلوس عزاء پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بم ناکارہ بنا دیا گیا

bomb defuseشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطا بق آج صبح کراچی ضلع غربی کے علاقے قضبہ کالونی میں واقع مسجد و امام بارگاہ علی (ع) کے باہر سے ایک بم برآمد کر لیا گیا دہشت گردوں کا حدف آج قضبہ کالونی میں امام بارگاہ علی (ع) سے نکلنے والا جلوس عزاء تھا۔
تفصیلات کے مطابق قضبہ کالونی میں واقع مسجد و امام بارگاہ علی (ع)کے قریب سے آج الصبح ایک دیسی ساختہ 8کلو گرام وزنی بم برآمد کر لیا گیا۔ جس کے بعد فوراً بم ڈسپوزبل اسکواڈ کے عملے کو موقع پر طلب کرلیا گیا اور بم کو ناکارہ بنا دیا گیا اورجلوس عزاء اور عزاداروں کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ واضح رہے کہ آج 7محرم لحرام کو قضبہ کالونی سمیت شہر بھر میں سیکڑوں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہونے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button