پاکستانی شیعہ خبریں

سیکورٹی خطرات کے باوجود ملک بھر میں یوم تاسوعا(۹ محرم) کے جلوس عزا برآمد ہو گئے،لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں کی شرکت

9moharram juloosملک بھر میں محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے دہشت گردانہ حملوں اور دہشت گردی کے خطرات کے باوجود نو محرم الحرام کو یوم تاسوعا انتہائی مذہبی جوش اور عقیدت کے ساتھ منایا جا رہاہے اور دہشت گردی کے خطرات کے باوجود جلوس ہائے عزاداری میں لاکھوں عزاداران امام حسین علیہ السلام شریک ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود نو محرم الحرام ”یوم تاسوعا“ کے جلوس عزاءبرآمد ہو ئے اور اپنی منزلوں کی جانب رواں دواں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عزاداری کے جلوسوں میں لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام شریک ہیں اور بلا خوف و خطر عزاداری ¿ امام حسین علیہ السلام بپا کر رہے ہیں۔
ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی تمام تر دہشت گردی کے خطرات کے باوجود تاسوعا کے جلوس عزاءبرآمد ہوئے،جبکہ جلوس ہائے عزاءسے قبل عزاداران امام حسین علیہ السلام سے یوم تاسوعا کے مخصوص اعمال سے صبح کا آغاز کیا اور دعاﺅں او ر مناجات کے ذریعے شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کیا۔
کراچی میں یوم تاسوعا کا مرکزی جلوس عزاءنشتر پارک سے برآمد ہوا جبکہ مجلس عزاءسے خطاب مولانا شہنشہاہ حسین نقوی نے کیا۔نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس عزاءنشتر پارک سے ہوتا ہوا خراسان اور نمائش چورنگی پرپہنچے گا جبکہ شاہرا ہ پاکستان سے گزرتا ہوا اپنے آخری مقام حسینیہ ایرانیان کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔
مرکزی جلوس عزاءمیں نوحہ خوان نوحہ خوانی کر رہے ہیں کہ جبکہ عزاداران امام حسین علیہ السلام سینہ زنی کرتے ہوئے جلوس عزاءمیں شامل ہیں۔جلوس عزاءکے دوران نماز ظہرین کا انتظام امام بارگاہ علی رضا کے سامنے کیا گیا ہے جہاں پر عزاداران امام حسین علیہ السلام نماز ظہرین ادا کریں گے اور پھر منزل کی جانب روانہ ہو جائیں گے۔
جلوس عزاءمیںخواتین،معصوم بچوں سمیت جوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو بغیر کسی خوف اور خطرے کے سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کی عزاداری کر رہے ہیں اور رسول اکرم (ص) کو پرسہ دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button