پاکستانی شیعہ خبریں

عشرہ محرم الحرام میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ،رینجرز،پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش و اعتماد ہیں مولانا حسن ظفر نقوی

Hassan-Zafar-Naqviحسینیت(ع) ہر دور میں اسلام کی بقاء کی ضامن ہے،سنگین خطرات کے باوجود ملک بھر کے کروڑوں عزادارں کی جلوسوں میں شرکت نے ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اپنے پیرو تلے روند دیا ہے۔عشرہ محرم الحرام میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ،رینجرز،پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش و اعتماد ہیں۔
مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا مختار امامی،مولانا صادق رضا تقوی و دیگر کا مشترکہ بیان
کراچی( )حسینیت (ع)ہر دور میں اسلام کی بقاء کی ضامن ہے،سنگین خطرات کے باوجود ملک بھر کے کروڑوں عزادارں کی جلوسوں میں شرکت نے ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو اپنے پیرو تلے روند دیا ہے۔عشرہ محرم الحرام میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ،رینجرز،پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش و اعتماد ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے مشترکہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک،سندھ حکومت اور پولیس اور رینجرز سمیت دیگر اداروں کی کارکردگی پر اعتماد رہی ہے ۔انہوں نے عشرہ محرم الحرام کے دوران مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاداری کے لئے حفاظتی اقدامات میں اسکاؤٹس گروپوں کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کے خلاف ہزاروں سازشیں کیں لیکن عزاداران امام حسین علیہ السلام نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے لیکن کسی قسم کا خوف اور سازشیں ہمیں منحرف نہیں کر سکتیں۔
رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ خاص ایام اور تہواروں کے موقع پر موبائل سروس بند کرنے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات کریں ،اگر چہ موبائل سروس بند کرنے کے سبب ملک دشمن قوتوں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے تاہم ضرورت اس بات کی ہے دہشت گردوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر عملی اقدامات کے ذریعے سختی سے نمٹا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ آج ملک میں کوئی بھی طبقہ دہشت گردوں سے بچا ہوا نہیں ہے،خواہ عزاداری کے اجتماعات ہوںیا میلاد النبی (ص) کے اجتماعات،بازا ر،اسپتال،ڈاکٹرز،وکلاء،تاجر،صحافی،طلباء،بچے،سیکورٹی فورسز،پولیس،مساجد،اسکول،کالجز،یونیورسٹیز،غرض ہر طبقہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ۔لہذٰا ضرورت اس امر کی ہے کہ امریکی اور صیہونی ایماء پر دہشت گردی کرنیوالے ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
رہنماؤں نے معروف صحافی اور ٹی وی اینکر حامد میر پر قاتلانہ حملے کی سازش کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ جو عناصر بھی اس کاروائی میں ملوث ہیں انہیں بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچائے جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button