پاکستانی شیعہ خبریں

جھنگ :معروف شیعہ عالم دین مولانا اظہر کاظمی گرفتار

azhar kazmiشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ میں متعصب پولیس انتظامیہ نے جھنگ کے معروف شیعہ عالم دین مولانا اظہر حسین کاظمی کو دربار حضرت گوہر شاہ سے گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مولانا اظہر حسین کاظمی کواحتجاجی ریلی کی قیادت سے روکنے کے لئے ضلعی پولیس انتظامیہ نے گرفتار کرلیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی ، ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس عزاء میں ہونے والے بم دھماکوں سرگودھا اور لیہ میں ہونے والے جلوس عزاء میں حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ را جہ ناصر عباس جعفری نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا ۔ اس سلسلے میں آج جھنگ سٹی میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کی قیادت علامہ اظہر حسین کاظمی کو کرنی تھی ۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ علامہ اظہر حسین کاظمی کا شمار جھنگ کے متحرک علماء میں ہوتا ہے ، آپ مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکریٹری جنرل اورمعروف عالم دین (جامعۂ بعثت رجوعہ سادات )کے پرنسپل علامہ مظہر حسین کاظمی کے چھوٹے بھائی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button