پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جمعہ کو ملک بھر میں جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائے گا ۔ علامہ رضی جعفر نقوی

شیعہ نیوز:جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے صدر جعفر یہ الائنس علامہ رضی جعفر نقوی کا کہنا تھا جمعہ کو ملک بھر میں جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے یوم سیاہ منایا جائے گا ملک بھر کی تمام مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے اُن کا مذید کہنا تھافلسطین کے مسئلہ پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے مسئلہ فلسطین کی حمایت پاکستانی قومی پالیسی کا حصہ ہے اسرائیل کے مقابلہ میں فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں اکتالیس ملکی فوجی اتحاد فلسطین کے لئے اقدام کیوں نہیں کرتااسرائیلی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات کا وقت آچکا ہے اکتالیس ملکی فوجی اتحاد اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اقدام کرے اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے فلسطینی قوم پورے عالم اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں فلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے ہم فلسطین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے فلسطینیوں کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہیں آج دنیا میں طاقت کا توازن بدل چکا ہے اور فلسطینیوں کی مزاحمت کے سامنے اسرائیل گھٹنے ٹیک رہا ہے فلسطین کا حل فلسطینیوں کی وطن واپسی اور آباد کاروں کی فلسطین سے بے دخلی سے ہی ممکن ہے پر یس کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے دیگر رہنماوں کا کہنا تھاکہ فلسطینی عوام حق اور باطل کی جنگ لڑ رہے ہیں فتح فلسطینیوں کا مقدر ہے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کو امریکہ کی سرپرستی ہے لیکن وہ وقت بہت جلد آئیگاجب فلسطینی قوم اسرائیل کو دنیا کے نقشہ سے مٹا دیں گے دنیا کے مسلمان اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں فلسطین سے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو قائد اعظم کا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close