پاکستانی شیعہ خبریں

جھنگ: علامہ اظہر حسین کاظمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری مرکزی شاہراہ بلاک

mwm protestشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل مجاہد عالم دین علامہ سید اظہر حسین کاظمی کو جھنگ ایوب چوک میں گرفتار کرلیا گیا۔ ان کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی علاقہ بھر کے مومنین مرد و خواتین سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور ایوب چوک اور جھنگ ملتان روڈ چار گھنٹوں سے مرکزی شاہراہ بلاک کیا ہوا ہے۔ عزادار مظاہرین کاانتظامیہ سے فی الفور ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے زیر اہتمام شہدائے کراچی، ڈی آئی خان اور محرم میں شہید ہونے والے دیگر شہدا سمیت شہدائے کربلا کے سوئم کے سلسلہ میں محلہ گوہر شاہ امام بارگاہ حسینیہ میں مجلس عزا کا پروگرام منعقد ہونے جا رہا تھا اور علامہ اظہر حسین کاظمی اس پروگرام کے انتظامات کا جائزہ لینے آئے تو ڈی ایس پی مرزا انجم کمال سرکل جھنگ نے پولیس کی بھاری نفری اور الیٹ فورس کی مدد سے ان کو گرفتار کرلیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کو فور شیڈول کا بہانہ بناکر گرفتار کیا گیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت جھنگ پہنچ رہی ہے۔

یاد رہے کہ علامہ اظہر حسین کاظمی ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن اور جامعہ بعثت کے سربراہ علامہ مظہر حسین کاظمی کے چھوٹے بھائی ہیں اور ان کی مجاہدانہ سرگرمیوں سے تکفیری گروہ خائف ہیں، جس کی وجہ سے ان کو ماضی میں بھی جھوٹے مقدمات میں الجھانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ یاد ر ہے کہ ترموہیڈ امام بارگاہ کو ڈی ایس پی انجم کمال نے سیل کیا تھا اور علامہ اظہر حسین کاظمی نے ہزاروں نوجوانوں کو ساتھ لے کر اس کی سیل کو توڑ کر وہاں علم لہرایا تھا، جس پر ڈی ایس پی مرزا انجم کمال کو شدید رنج تھا اور وہ کافی عرصہ سے ان کی گرفتاری کو کوشش کر رہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button