پاکستانی شیعہ خبریں

حسینی مظاہرین کے آگے جھنگ انتظامیہ گٹھنے ٹیکنے پر مجبور، علامہ اظہر کاظمی رہا

azhar kazmiمجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اظہر حسین کاظمی کو آج صبح ایوب چوک جھنگ سے گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعدجھنگ کے چپے چپے پر حسینی مظاہرین کے بھرپور احتجاج کے باعث کچھ دیر قبل انہیں باعزت طور پر رہا کر دیا گیا ہے، ایوب چوک جھنگ پرعوام کا جوش وخروش دیدنی تھا اورعلامہ اظہر حسین کاظمی کا بھرپور استقبال کیا گیا، اس دوران پورا علاقہ لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونجتا رہا، رہائی کے بعد ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل نے ایوب چوک میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملکی امن کو اپنی اولین ترجیح سمجھا ہے اور ظلم و ستم سہہ کر بھی ہم نے صبر کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا، انہوں نے کہا کہ مجھے تکفیریوں کا مخالف ہونے کی سزا ء دی جا رہی ہے، تاہم ہم تمام تر مشکلات کا سامنا کریں گے لیکن تکفیریوں کو جھنگ میں بد معاشی کسی قیمت پر نہیں کرنے دیں گے۔
علامہ اظہر حسین کاظمی نے خبردار کیا کہ ڈی ایس پی سمیت جھنگ کی انتظامیہ اپنا متعصبانہ رویہ ترک کرے ورنہ ان کو اس کے شدید نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے مجھ پر دبا ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ میں اپنی سرگرمیوں کو ترک کروں لیکن میں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ میں اپنا حسینی مشن کسی بھی قیمت پر نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا کہ وہ اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے ملت جعفریہ کو ظلم کا نشانہ بنانا چھوڑ دے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پنجاب حکومت کو تکفیریوں سے اتحاد بہت مہنگا پڑے گا، آج کے احتجاج سے وہ اندازہ لگا لیں کہ جھنگ میں فرزندان اہلبیت (ع) کتنے مضبوط ہیں، ہم انتخابات میں بھی اپنی طاقت کا اسی طرح بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے تمام مظاہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ملت جعفریہ جھنگ نے جس غیرت و حمیت کا مظاہرہ کیا ہے میں اس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس احتجاج سے ملت کا وقار بلند ہوا ہے، اس سے انتظامیہ بھی خائف ہے اور تکفیری بھی۔ اس کے بعد وہ تحصیل قائم بھروانہ روانہ ہو گئے جہاں پر ہزاروں افراد ان کے استقبال کے لئے سڑک موجود تھے، انہوں نے علامہ اظہر کاظمی کا بھرپور استقبال کیا ، جس کے بعد علامہ اظہرحسین کاظمی نے وہاں کے مظاہرین سے مظاہرہ ختم کروا کر روڈز کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button