پاراچنار، بالش خیل پر راکٹ حملے قابل مذمت ہیں، شرپسندوں کیخلاف کارروائی کیجائے، علامہ عابد حسینی
علامہ حسینی نے کراچی، ڈی آئی خان، راولپنڈی میں خودکش حملوں کے علاوہ ہنگو اور کلایہ میں شب عاشور کو یزیدیوں کی طرف سے راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی اور متعلقہ حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ دہشتگردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بڑی آسانی سے اپنی کارروائیاں کر رہے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی دہشتگرد کو اب تک سزا نہیں ملی ہے۔ بڑے بڑے دہشتگرد گرفتار ہو جاتے ہیں اور پھر رہا ہو جاتے ہیں،یہ سب کچھ کیا ہے۔ صرف ایک کھیل ہی تو ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تمام مومنین سے اپیل کی کہ حکومت پر تکیہ کرنے کی بجائے اپنی حفاظت خود کرنے کا بھرپور بندوبست کیا جائے۔ مظلوم اور بے دست و پا مرنے کی بجائے ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور خودکش حملوں اور دیگر قسم کے حملوں سے بچاؤ کے لئے اپنے طور پر بندوبست کیا جائے۔