پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور : معروف شیعہ وکیل عابد مسعود نقوی پر کالعدم دہشت گرد گروہ کی فائرنگ شدید زخمی

shia killingشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والےلاہورہائی کورٹ کے معروف وکیل سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹ کو امریکا سعودیہ نواز کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے کارندوں سے اندھادھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔ دہشت گردی کا واقعہ لاہور کے انتہائی گنجان آباد علاقے فرید کوٹ روڈ پر اس وقت پیش آیا کہ جب سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹاپنے معمول کے مطابق دفتر کی جانب روانہ تھے ۔ نقاب پوش مصلح دہشت گردوں نے دونوں اطراف سے ان کی گاڑی کو گھیر کرا ندھادھند فائرنگ کر دی ۔ سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹ کو شدید زخمی حالت میں لاہور کے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ واضخ رہے کہ سید عابد مسعود نقوی ایڈوکیٹ شیعہ وقومیات میں بہت اہم کردار رکھتے ہیں ۔ اور ملّی سطح پر آپ نے بیش بہا قانونی خدمات انجام دی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button