پاکستانی شیعہ خبریں

راولپنڈی:سانحہ ء ڈھوک سیداں میں زخمی ایک اور عزادارشہید

shiitenews shaheedشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق سانحہ ء ڈھوک سیداں میں جلوس عزاء میں زخمی ہونے والے ایک اور مومن سید ضمیر حسین شاہ ولد سید ولایت حسین شاہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ شہیدسید ضمیر حسین شاہ 17روز ذندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔واضح رہے کہ اب سانحہ ء ڈھوک سیداں کے شہداء کی کل تعداد26ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 6محرم الحرام کو ر اولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں امام بارگاہ قصر شبیرسے نکلنے والے مرکزی جلوس عزاء میں خود کش بم دھماکا کیا گیا تھا۔ جسکے نتیجے میں موقع پر 23مومنین شہید اور 100 سے زائد مومنین شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔شہداء میں ایک ہی گھر کے تین اہلسنت بھائی بھی شامل ہیں ۔امریکہ و سعودیہ نواز کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے اس خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button