کوئٹہ :دہشتگردوں کا راج، مختلف واقعات میں تین مومنین شہید ایک زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ا مریکی سعو دی نواز تکفیری کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائر نگ کر کے مختلف مقامات پر تین مومنین کو شہید جبکے ایک مومن کو زخمی کردیا ۔
مزید تفصیلات کے مطابق آج صبح جناح روڈ پر بلوچستان سیکریٹریٹ کے ملازم شبیر حسین کو دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایاجب وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔شبیر حسین موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے ۔ ان کی میت سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ۔
دہشتگردی کا دوسرا واقعہ کو ئٹہ کے معروف تجارتی مرکز قندہاری بازارمیں پیش آیاجہاں 2شیعہ مومنین علی محمدخان اور تاج محمد کواندھادھند فائرنگ کر کے زخمی کردیا گیا ۔دونوں مومنین کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علی محمد خان زخموں کی طاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔
جبکے دہشتگردی کا تیسراواقعہ کوئٹہ میں ڈبل روڈپر پیش آیا جہاں ایک اور مومن گلِ شیریں ولد غلام مرتضیٰ کو کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے درندوں نے دہشتگردی کا نشانہ بناکر شہید کردیا ۔ شہیدگلِ شیریں کی میت سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
واضع رہے کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ شیعیان حیدرکرار کا قتل عام جاری ہے اور ہمارے نام نہاد سیکورٹی ادارے ان دہشتگردوں کے آگے بے بس نظر آتے ہیں ۔