پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عظمت قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس،شیعہ مخالف پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے وحدت سیکرٹریٹ میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو درپیش تمام مسائل کا حل تعلیمات قرآن و اہلبیت ؑ میں مضمر ہے، انشاء اللہ 27 مارچ کونشتر پارک میں منعقد ہونے والی عظمت قرآن و اہلبیتؑ کانفرنس 22 کروڑ مفلوک الحال عوام کے لئے روشنی کی کرن ثابت ہوگی، اس روز ہزاروں فرزندان توحید سرزمین وطن پر ہونے والی دہشت گردی، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بیرونی مداخلت اور حکومت کی خاموش پالیسوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان کریں گے۔

علامہ صادق جعفری کا کہنا تھا کہ آج امریکی و سعودی نفوذ کی بدولت سرزمین پا ک بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگین ہے اور کربلا کا منظر پیش کررہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ہمارے لئے ایک نمونہ عمل ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہر روز بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، اس لئے ہر باضمیر، غیرت مند، شجاع اور وطن سے محبت کرنے والے فرد پر فرض ہے کہ وہ پاک سرزمین کی حفاظت کے میدان عمل میں اترے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوتی دہشتگردی لاقانونیت اور بدامنی امریکی غلامی کا نتیجہ ہے، انشاء اللہ پاکستان سے محبت، حق کی شناخت اور طاغوت کی غلامی سے انکار کرنے والے پیروان قرآن و اہلبیتؑ 27 مارچ کو ثابت کردیں گے کہ اب ملک میں امریکی و سعودی مداخلت کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا اور وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کی پاک فوج کی تمام کوششوں کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔

اس موقع پر علامہ ملک غلام عباس، مولانا نشان حیدر ساجدی، آصف صفوی، میر تقی ظفر بھی موجود تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button