پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:شیعہ نسل کشی کے خلاف ہزاروں شیعیان حیدر کرار (ع) کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا

suc dharnaپاکستان بھر میں اور خصوصاً شہر کراچی میں شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف جمعہ کے روز ہزاروں شیعیان حیدر کرار (ع) کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں مسلسل نسل کشی کے خلاف نمائش چورنگی پر ہزاروں شیعیان حیدر کرار(ع) احتجاجی دھرنے میں شریک ہیں۔احتجاجی دھرنے میں بعد نماز جمعہ شہر بھر سے ہزاروں افراد قافلوں کی صورت میں نمائش چورنگی پہنچنا شروع ہوئے جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر ہزاروں شیعیان حیدر کرار (ع) موجود ہیں ۔
احتجاجی دھرنے میں شریک ہزاروں افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ شرکائے احتجاجی دھرنا نے ہاتھوں علم حضرت عباس علیہ السلام اٹھا رکھے ہیں اور سروں پر سرخ و سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی ہیں جن پر لبیک یا حسین (ع) اور لبیک یا مہدی (عج) سمیت لبیک یا فاطمہ زہرا(ع) کے شعار درج ہیں۔شرکائے احتجاجی دھرنا میں کراچی میں کالعدم ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے سیکڑوں شیعہ شہداء کے خانوادے بھی موجود ہیں ۔احتجاجی دھرنے میں شریک ہزاروں عزاداران امام حسین علیہ السلام شریک ہیں جو کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہیں اور اس عزم کے ساتھ دھرنے میں شریک ہیں کہ ہماری جانیں سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر قربان ہوں ۔
شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی دھرنے کے انتظامات کے حوالے سے شیعہ علماء کونسل پاکستان نے دیر پا انتظامات کر رکھے ہیں تا کہ غیر معینہ مدت تک دھرنے کو طول دیا جا سکے۔واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کو شیعہ نسل کشی کیخلاف احتجاجی دھرنے کے حوالے سے تمام شیعہ قومی وملی جماعتوں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی حمایت حاصل ہے ۔
تمام شیعہ جماعتوں نے حکومت سے دوٹوک مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد ناصبی تکفیری گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور شیعہ نسل کشی کے سلسلہ کو فی الفور بند کیا جائے اور شیعہ شہداء کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزائیں دی جائیں۔
نمائش چورنگی پر شیعہ نسل کشی کے خلاف ہونے والے احتجاجی دھرنے کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے رہنما مولانا ناظر عباس تقوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی کر رہے ہیں۔جبکہ احتجاجی دھرنے میں دیگر سینئر مذہبی اسکالر اور رہنما بھی شریک ہوں گے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق احتجاجی دھرنے میں شریک ہزاروں شیعہ نماز مغربین کی ادائیگی ایم اے جناح روڈ پر کریں گے جس کے بعد دعائے کمیل کی تلاوت کی جائے گی اور شہر کی معروف انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کریں گی۔
شہر کراچی کا علاقہ ایم اے جناح روڈ اور مزار قائد اعظم محمد علی جناح (رح) اس وقت لبیک یا حسین علیہ السلام کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button