پاکستانی شیعہ خبریں
بلوچستان : ژوب میں امام بارگاہ کامتولی شہید
تفصیلات کے مطابق صوبہء بلوچستان کے ضلع ژوب میں امام بارگاہ کے متولی قطب علی ولد عطاء محمدکو امریکی وسعودی امداد پر پرورش پانے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔
شیعہ علماء کرام اور قائدین نے صوبہء بلوچستان میں تسلسل کے ساتھ امریکہ و سعودیہ نواز کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں بیگناہ شیعہ مسلمانوں کی شہادتوں کی مذمت کی ہے ۔ اور صوبائی حکومت کی نااہلی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔