پاکستانی شیعہ خبریں

دھرنے میں مختلف مواقع پر نوحہ خوانی، مجلس عزا و دعائیہ پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں۔

numaish matamدھرنے میں مختلف مواقع پر نوحہ خوانی، مجلس عزا و دعائیہ پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ احتجاجی دھرنے میں دعائے کمیل کی تلاوت شجاع رضوی نے کی، جبکہ ایس ایم نقی سمیت شہر کی مشہور و معروفانجمنوں نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔
کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نمائش چورنگی پر کفن پوش دھرنا 11 گھنٹے بعد بھی جاری ہے۔ سردی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ کفن پوش دھرنے کا آغاز ٹھیک تین بجے ہوا تھا، جیسے جیسے وقت گزرتا رہا شرکاء کی تعداد بھی بڑھتی رہی۔ احتجاجی دھرنے میں علامہ صادق رضا تقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی، علامہ حیدر عباس عابدی، علامہ رضی حیدر زیدی و دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔ دھرنے میں مختلف مواقع پر نوحہ خوانی، مجلس عزا و دعائیہ پروگرامات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ احتجاجی دھرنے میں دعائے کمیل کی تلاوت شجاع رضوی نے کی، جبکہ ایس ایم نقی سمیت شہر کی مشہور و معروف انجمنوں نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button