پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ: ہزار گنجی کے مقام پرتکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے غلام رسول شہید

shahdat saadatشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے مقام پر موجود ایک دوکان پر امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ طالبان لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے غلام رسول شاہ نامی شیعہ شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے غلام رسول شاہ کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق شہید کو نچاری امام بارگاہ منتقل کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی کوئٹہ شہر میں شیعہ نسل کشی کے حوالے بڑے بڑے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں ہزاروں شیعہ مسلمان شیعہ نسل کشی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ان دہشتگردی کے واقعات میں ایک بھی دہشتگرد گرفتار نہیں جو سکیورٹی اداروں کی کارگردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button