"اجتماع امت رسولﷺ " کی دعوتی مہم کا آغاز کر دیا گیا
تحریک بیداری امت مصطفی کی مرکزی کمیٹی نے لیاقت باغ میں منعقد ہونے والے ” اجتماع امت رسولﷺ ” میں پنجاب بھر سے عاشقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس اجتماع میں پاکستان بھر سے مختلف مکاتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام، شخصیات و نعت خواں شرکت کریں گے، اور اس اجتماع میں عزم کا اظہار کیا جائے گا کہ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا