مضامین

طالبان کے حامی صحافی ، شیعہ صحافیوں کو ہدف بناکر قتل کرنے والے دہشت گردوں کی مددکر ررہے ہیں

Pakistan-Newspapersشعبہ صحافت سے وابستہ شیعہ صحافیوں کو ہدف بنا کر قتلکرنے کا خطرہ ہے کیونکہ شیعہ صحافیوں کی ہٹ لسٹ (فہرست) تیار کی جا چکی ہے۔شعبہ صحافت میں موجود کالی بھیڑیں اور طالبان کے تکفیری ناصبی دہشت گردوں کیحامی صحافی ، ناصبی کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور یزیدی طالبا ن دہشت گردوں کے آلہ کار بن کر صحافت میں گھس آئے ہیں۔ انہوں نے شیعہ صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے لئیفہرستتیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
شیعت نیوز کیذرائع کے مطابق اس بات کا انکشاف سب سے پہلے سی آئی ڈی پولیس نے اس وقت کیا جب چند ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کیا ۔ دوران تفتیش انہوں نے اقرار کیا کہ شیعہ صحافیوں کے قتل کے لئے ایک فہرست تیار کر لی گئی ہے۔واضح رہے کہ سی آئی ڈی پولیس نے ذرائع ابلاغ اور صحافیوں سے اس بات کو پوشیدہ رکھا تھا تاہم شیعہ علمائے کرام کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں سی آئی ڈی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بتایا کہ شیعہ صحافیوں کو ہدف بناکرقتل کرنے کے لئے ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے ایک فہرست تیار کی ہے۔
ملک میں کام کرنے والی خفیہ ایجنسیاںیا حساس ادارے بھی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ شہر کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی لہر میں شیعہ صحافیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان کے ناصبی یزیدی دہشت گرد ملک بھر میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔مذکورہ ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے سیکڑوں شیعہ ڈاکٹروں، انجینیئرو ں ، علماء، وکلاء اور تاجروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
چند روز قبل ہی کراچی میں ایک شیعہ صحافی جو کہ لیاری کا رہائشی تھا اسے یزیدی دہشت گردوں نے لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں شہید کر دیاتھا۔اسی طرح اتوار کی رات مارٹن روڈ پر شہید ہونے والے مختار زیدی بھی ایک شیعہ صحافی کے بھائی ہیں۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ روزنامہ اسلام اور ہفت روزہ ضرب مومن کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور یزیدی صفت طالبان دہشت گردوں کی بڑی آماجگاہ ہے۔اسی طرح روزنامہ امت میں بھی طالبان کیحامی اور ناصبی فکرکے افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔ان تینوں اداروں میں کام کرنے والے کئی نام نہاد صحافی در اصل کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے کارکن بھی ہیں ۔
یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ نام نہاد جماعت اسلامی کے بعض ناصبی افراد بھی ان اخبارات اور ہفت روزہ اخباروں سے وابستہہیں اور شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ناصبی گروہوں کے شانہ بشانہ نظر آتے ہیں۔جماعت اسلامی سے وابستہ صحافیوں کی ایک ملک گیر تنظیم ’ ’ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس‘‘ (دستوری گروپ) بھی غیر صحافتی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔اس ادارے کے کئی افراد ناصبی تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خاص اراکین یا ان کے کٹر حامیوں میں شمارکیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں گرفتار ہونے والے پنجابی طالبان کے ایک ناصبی یزیدی دہشت گرد کے پاس کراچی پریس کلب کی رکنیت کا کارڈ موجود تھا جو اس کوجماعت اسلامی سے وابستہ نام نہاد صحافتیتنظیم ’’ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس‘‘ (دستوری گروپ)کے اراکین کی سفارش اور کوششوں کی وجہسے ملا تھا۔
انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ان تمام وجوہات کے باوجود حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ناصبی یزیدی دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button