گورنر سندھ عشرت العباد کا علامہ سید ناظر عباس تقوی سے ٹلیفونک رابطہ ۔ کراچی دھرنے کے مطالبات پر عمل درآمد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی
نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن بروز 28 دسمبر گورنر سندھ عشرت العباد نے شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے ٹلیفونک رابطہ کیا اور اس طویل رابطہ میں وفاقی حکومت کی جانب سے مطالبات کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔
ڈاکٹرعشرت العباد نے مختلف مطالبات پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمسن زخمی بچی محضر زہرا کا 18 لاکھ روپے کا بل کے ادائگی کی سمری جاری کر دی گئی ہے اور انشاء اللہ اس کو UK کے ہسپتالوں میں منتقل کرانے کے اقدامات بھی جاری ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی نوجوانوں کا بل ادائگی کے حوالے سے یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عنقریب اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔ جبکہ گرفتار نوجوانوں کی رہائی کے حوالے سے بھی تفصیلا گفتگو کی ۔
گلگت میں قرارقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم حسین (علیہ السلام) کے انعقاد کے بعد 16 نوجوانوں کو فارغ کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ اس سے پہلے اس مسئلے پر ایوان صدر نے نوٹس جاری کردیا ہے جس کے بعد نوجوانوں کو یونیورسٹی میں فارغ کرانے والا حکم کو منسوخ کردیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
آخرمیں گورنر سندھ نے علامہ سید ناظر عباس تقوی سے درخواست کی کہ شہداء کے لواحقین اپنے شہداء کے کوائف گورنر ہاؤس میں جمع کرا دیں تا کہ دھرنے کہ تمام مطالبات پر عمل درآمد کیا جاسکے