پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی :ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی بربریت جاری ،جواد حسن شہید

shahdat saadatشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی ،ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں امریکہ وسعودیہ نواز درندہ صفت وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے جواد حسن نقوی شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن قریشی مارکیٹ کے نزدیک کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے40سالہ سید جواد حسن نقوی ولد سیدضمیر حسن نقوی کو شہید کر دیا ہے۔شہیدجواد حسن مو قع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ۔ شہیدکی میت قانونی کاروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ امریکی و سعودی ملازم (سپاہ صحابہ )کے دہشتگرد ایک منظم سازش کے تحت لانڈھی اورنگی ٹاؤن کے اطراف میں رہائشی شیعیان حیدر کرار کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ مومنین خوفزدہ ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں ۔ واضح رہے کہ شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ سے سب سے ذیادہ متاثرہ علاقہ اورنگی ٹاؤن ہے ۔ جبکہ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے اورنگی ٹاؤن سمیت کراچی بھر میں دہشت گرد عناصر اور کالعدم جماعتوں کے مراکز پر کوئی ٹھوس قانونی کاروائی کے لئے آمادہ نظر نہیں آتے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close