پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور: ہنگو سے انٹرویو کے لئے بلائے گئے فیاض حسین شہید
دھوکہ سے روزگار کے انٹرویو کے لئے پشاور بلائے جانے والے فیاض حسین کو کالعدم صہیونیت نواز تکفیری ٹولوں کے دہشت گردوں نے شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق شہید فیاض حسین کا تعلق ہنگو سے تھا۔ انہیں Job انٹرویو کے بہانے سے پشاور بلایا گیا اور شہید کر کے شہید کے جسد خاکی کو رنگ روڈ پر پھینک دیا گیا۔
شہید فیاض حسین کی تعلیم MBA تھی ان کی محرم سے قبل شادی ہوئی تھی۔
فیاض حسین 30 دسمبر 2012 کو اپنے گھر سے انٹرویو کا کہہ کر نکلے تھے اور پھر واپس نہ آئے۔
شہید فیاض حسین اپنے ماں باپ کا اکلوتا سہارا تھے۔
شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہيں وہیں سپرد خاک کیا گیا۔