پاکستانی شیعہ خبریں

مچھ:ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی بربریت جاری ،خدادادنامی مومن شہید

shiite shahadatشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق بلوچستان کے ضلع مچھ میں امریکہ وسعودیہ نواز درندہ صفت وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے خدادادنامی مومنشہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ٹھاکر ہوٹل کے نزدیک کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے خداداد ولد محمد جان کو شہید کر دیا ہے ۔شہیدخدادادمو قع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ۔ شہیدکی میت قانونی کاروائی کے لئے سول ہسپتال مچھ منتقل کردی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکی و سعودی ملازم (سپاہ صحابہ )لشکر جھنگوی کے دہشتگرد ایک منظم سازش کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مضافاتی علاقوں میں رہائش پذیر شیعیان حیدر کرار کو چن چن کر نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ مومنین خوفزدہ ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہوجائیں ۔ واضح رہے کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے مسلح دہشتگرد مچھ ، مستونگ ، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بیدردی سے مومنین کو قتل کر رہے ہیں اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button