پاکستانی شیعہ خبریں

گمبٹ : لعل شہباز کی دھرتی پر شیعہ مقدسات کی توہین جاری ، علم حضرتِ ابوالفضل العباس علیہ السلام شہید

allam mola abbasشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق صوبہ سندھ کی تحصیل گمبٹ میں سعودی ذرخرید دشمنانِ اسلام گستاخِ رسول (ص)و آلِ رسول (ص)کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندوں نے علم حضرتِ ابوالفضل العباس علیہ السلام شہیدکردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم تکفیری گروہ کی جانب سے علم حضرتِ ابوالفضل العباس علیہ السلام کے خلاف یہ گستاخانہ حرکت میر بہرمحلہ علی پوٹیرول کے مقام پر کی گئی ہے۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندوں کی اس گستاخانہ حرکت کیبعد مومنین گمبٹ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔
اندرونِ سندھ کالعدم فرقہ پرست تکفیری گروہ کی جانب سے شیعہ مقدسات کی توہین کے واقعات معمول بن چکے ہیں ۔ مقامی حکومتی اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سعودی ذرخرید دشمنانِ اسلام کالعدم سپاہ صحابہ کے کارندوں کی اس قسم کی اشتعال انگیز کاروائیوں پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل دیگر شیعہ تنظیموں اورگمبٹ کے مومنین نے کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے کی جانے والی اس اہانت آمیز حرکت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button