پاکستانی شیعہ خبریں

چنیوٹ: گزشتہ دنوں زخمی ہونے والا شیعہ نواجوان زخموں کی تاب نالاتے ہوئے چل بسا

نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک شہر چنیوٹ میں بروز 31 دسمبر 2012 کالعدم ملک دشمن جماعت جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 13 سالہ شیعہ نوجوان معظم علی ولد آل سجاد آج الائیڈ اسپتال میں زخموں کی تاب نالاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والے معظم علی ولد آل سجاد کی نماز جنازہ  امام بارگاہ ٹہٹہی شرقی میں ادا کی گی۔۔

واضع رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں، تحصیلوں، میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ کبھی مقدس مقامات کی توہین کی جاتی ہے تو کبھی علم غازی عباس(ع) کو شہید کردیا جاتا ہے تو کبھی جلوس پر فائرنگ کرکے عزاداری پر حملہ کیا جاتا ہے۔ ان تمام واقعات کی سب سے بڑی زمہ دار خود پنجاب حکومت ہے چونکہ پنجاب حکومت اور کالعدم سپاہ صحابہ طالبان کے ساتھ سیاسی اتحاد قائم جب ہی ان دہشتگردوں کو پورے صوبے میں دہشتگردی کی آزادی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button