پشاور:ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ شیعہ رہنماء ڈاکٹر ریاض حسین شاہ شہید
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں امریکہ وسعودیہ نواز درندہ صفت وہابی دہشتگردتنظیم لشکر جھنگوی کی فائرنگ سے معروف شیعہ رہنماء ڈاکٹر ریاض حسین شاہ ولد شبیر حسین شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے ڈبگری گارڈن کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے بربریت کا نشانہ بنایا ۔ شدید زخمی حالت میں ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کوخیبر میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ شہید ڈاکٹر ریاض حسین شاہ کا تعلق کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار پیواڑسے تھا۔ اس کے قبل بھی پاراچنار میں ان پر خودکش حملہ ہوا تھا۔ لیکن آج کے حملے میں وہ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔ شہید ڈاکٹر ریاض حسین شاہ شیعہ قومیات میں انتہائی فعال کردار رکھتے تھے ۔
افواج پاکستان کے وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تکفیری گروہ کے مسلّح دہشتگرد وں نے پشاور کا رخ کر لیا ہے ۔ آئے دن مکتب جعفریہ سے تعلق رکھنے والی فعال شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مسلّح دہشتگردعناصر کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔