پاکستانی شیعہ خبریں

امریکی سعودی نواز کالعدم مذہبی تنظیم لشکری جھنگوی نے علمدار روڈ پر ہونے والے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق )امریکی سعودی نواز کالعدم مذہبی تنظیم لشکری جھنگوی نے علمدار روڈ پر ہونے والے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔لشکری جھنگوی کے ترجمان ملعون ابوبکرصدیق نے جمعرات کی شب نامعلوم مقام سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے دفاتر ٹیلیفون کر کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ترجمان نے کہاکہ آج کے دونوں فدائی حملوں کی ذمہ داری لشکر جھنگوی کے مجاہدین قبول کرتے ہیں پہلا فدائی حملہ خودکش جیکٹس کے ذریعے کیاگیا اوردوسرا فدائی حملہ گاڑی کے ذریعے کیاگیا،امریکی سعودی نواز کالعدم گرہوں کے ترجمان نے کہا کہ لشکری جھنگوی نے2012 میں دشمن کو انتباہ کیاتھاکہ2012 کے اختتام تک بلوچستان سے نکل جائیں اس تنبیہ پر بڑی تعداد میں دشمن فرارہوگئے لیکن چند دشمنوں نے اپنی ملازمتوں جائیدادوں کو اپنی جان سے عزیز سمجھا اور بلوچستان میں ہی محدود رہے اب انشاء اللہ لشکر جھنگوی2013میں شعیوں کو زندہ فرار نہیں ہونے دیں گے،2013کا پہلا فدائی حملہ اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے انشائاللہ اب ہم ایسے حملے کریں گے کہ دشمن کو فرار کا راستہ بھی نہیں ملے گا ہم لشکری جھنگوی کے دہشتگردوں نے اپنا سب کچھ ا کے دین پر وقف کردیا ہے اورہمارے یہاں زندگی صرف غیرت کیلئے ہے ہم بے غیرتی کی زندگی پر شہادت کی موت کو ترجیح دیتے ہیں، اب لشکر جھنگوی شعیت کو صرف ایک پیغام دیتی ہے کہ مارو یا مرو، ترجمان نے کہاکہ میں حکومت کو ایک بار پھر آخری مرتبہ تنبیہ کرتاہوں کہ ہمارے ساتھیوں کو اے ٹی ایف جیل سے واپس منتقل کریں ہمارے علم کے مطابق ہمارے ساتھی وہاں بیمار ہورہے ہیں اور ان پر بے انتہا ظلم ڈھایاجارہاہے، اگر ہمارے ساتھیوں کو ہدہ جیل نہ منتقل کیاگیا تو ہمارے فدائیوں کا رخ چھاؤنی اے ٹی ایف جیل اور ایف سی سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کے قافلے ہونگے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button