پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ : پاکستان بھر کے مومنین گھروں سے باہر نکلیں احتجاج کریں ،علامہ ناصر عباس جعفری کی کوئٹہ سے اپیل

Allama raja nasir abbas ja شیعیت نیوز کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ دھرنے سے خطاب میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کی مظلوم عوام خاص کر ملت تشیع پاکستان سے اپیل کرتا ہوں وہ گھروں سے باہر نکلیں اور اس قتل عام کے خلاف احتجاج کریں ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دھرنا لگائے ہوئے مرد وزن کے اجتماع میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ پورا ملک آپ کے ساتھ ہے ،ہر شریف انسان آپ کے ساتھ ہے ،اس وحشیانہ قتل عام اور بربریت پر ہر انسان دکھی ہے لیکن جن کو کسی قسم کا دکھ نہیں وہ یہاں کی حکومت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خون جمادینے والی اس سردی میں آپ کے اس دھرنے نے ،آپ کی استقامت نے ،آپ کے حوصلے نے ،آپ کی شجاعت نے ہر باضمیر انسان کو دنیا بھر میں جھنجوڑاہے۔جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے اس دھرنے کو جاری رہنا چاہیے ،ہم ان نالائق اور بزدل حکمرانوں کو ایوانوں میں گھسنے نہیں دینگے ،یہ ہمارے صبر وحوصلے کا امتحان لے رہے ہیں ،یہ لٹیرے،یہ بدعنوان اتنے قتل عام کے باوجود ٹس سے مس نہیں۔
انہوں نے صدر پاکستان سے مخاطب ہو کر کہا زرداری صاحب آپ کو اس بزدل ،نالائق ،بے غیرت کے علاوہ کوئی شخص بلوچستان میں نہیں ملاتھا کہ وزارت اعلیٰ کی ذمہ داری دیتے۔
غور سے سن لے پوری دنیا ،ہمارے قاتلوں میں سے ایک قاتل بلوچستان کا وزیر اعلی اسلم رئیسانی ہے۔
اے عزیزو آپ اپنی استقامت کو قائم رکھو ،اپنی صفوں میں وحدت قائم رکھو،دشمن آپ کو اختلافات سے دوچار کرنے کی کوشش کرے گا ،ڈرانے اور سازش کا شکار کرنے کی کوشش ہوگی ،لیکن شہدا سے عہد کرو کہ جب تک مطالبات پورے نہ ہوں یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔
میرا سلام ہو ماؤں اور بیٹیوں اور بہنوں پر ،میرا سلام ہو یہاں کے علماء او ررہنماؤں پر آپ نے پورے ملک کی عوام کو بیدار کردیا ہے۔
آج پورے ملک میں احتجاج شروع ہونگے میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں گھروں سے باہر نکلو اور احتجاج کرو دھرنے لگاؤ ،کوئٹہ کے مظلوموں کی مدد کرو
واضح رہے کہ کوئٹہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری کوئٹہ یکجہتی کونسل اور خانوادۂ شہداء کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے میں شریک ماؤں بہنوں ، بزرگوں ،جوانوں اور بچوں سے اظہار یکجہتی کے لئے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوئٹہ پہنچ گئے۔ آپ کے ساتھ سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی،سیکرٹری جوانان علامہ اعجاز بہشتی،سیکرٹری امور تربیت علامہ ابوزر مہدوی،سیکرٹری ویلفیر نثار فیضی بھی شامل ہیں
دھرنے کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے بلوچستان حکومت کی برطرفی فوج کا کنٹرول۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button