پاکستان کے مختلف شہروں سمیت لندن میں بھی شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری
شیعیت نیوز کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے کوئٹہ میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف جاری احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی، ہنگو، ڈی جی خان میں دھرنا شروع ۔
کراچی میں دو مقامات پر شاہراہیں جام کر نے اور دھرنا دیئے جانے کا اعلان ۔ کراچی کے مومنین ایم اے جناح روڈ اور نیشنل ہائی وے ملیر پر شہداء کوئٹہ کے تجدید عہد کے لئے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین ، امامیہ اسٹوڈیٹس آرگنائزیشن اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کراچی کے دیگر علاقوں سمیت اسلام آباد،لاہور،گلگت،سکردو،جھنگ،حیدر آباد ،سکھر،جیکب آباد،مورو،جامشورو، نوابشاہ،بھکر،ملتان ،لیہ ،اٹک ، راولپنڈی ا ورٹوبہ ٹیک سنگ میں احتجاج کا اعلان باقی شہروں سے بھی خبریں موصول ہورہی ہیں۔پاکستان کے تقریباًتمام چھوٹے بڑے شہروں ، قضبوں اور دیہاتوں میں سانحہ کوئٹہ کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔
کوئٹہ میں جاری دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی اور شیعیانِ پاکستان پر ہونے والے مظالم پر انٹر نیشنل کمیونٹی کی توجہ مبذول کروانے کے لئیپاکستانی وقت کے مطابق کل رات 2بجے لندن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے لندن میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین کی قیادت حجتہ السلام مولانا سید علی رضا رضوی ودیگر علماء کرام کر رہے تھے۔
پاکستانی قونصلیٹ لندن کے سامنے سیکڑوں کی تعداد میں مرِ د،خواتین بزرگ اور بچے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر پاکستانی حکومت سے شیعیانِ پاکستان پر جاری مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ اور حکومت وقت ، نام نہاد آزاد عدلیہ اور د ہشتگردوں کے خلاف نعرے لگائے ۔