کراچی : کالعدم تکفیری گروہ دوبارہ سرگرم ،ایک مومن فائرنگ سے زخمی
کراچی ضلع وسطی کے علاقے بفر زون میں کالعدم امریکی و سعودی نواز دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے د ہشتگردوں نے سید مظہر رضا کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔
شییعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق مومن سید مظہر رضا ولدسید حیدر رضا کو کالعدم ملک دشمن ، امن دشمن ناصبی تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشتگردوں نے بفر زون کے علاقے میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ سید مظہر رضا کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
واضح رہے کی گذشتہ تین دن کراچی سمیت پاکستان بھر میں جب شیعیانِ حیدر کرار(ع)لاکھوں کی تعداد میں سانحہ کائٹہ کے خلاف سراپا احتجاج تھے، ملک کے کسی کونے سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کوئی اطلاع موسول نہیں ہوئی ۔ اور عزادارانِ حسینی (ع)کے احتجاج کے ختم ہوتے ہی دوبارہ امریکی مزدور (سپاہ صحابہ)استعمار کی نمک حلالی میں مصروف عمل ہو گئے ہیں ۔