پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان :تکفیر ی دہشتگرد بے لگام ، خصدار میں شعبان بنگش شہید

شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق پاکستان کے خونی صوبہ بلوچستان کے ضلع خصدار میں امریکی وسعودی نواز کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی نے ایک اور مومن شعبان بنگش کو شہید کر دیا ۔

دہشت گردی کے اس واقعے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مسّلح دہشتگردوں نے شعبان بنگش کو اندھا دھند فائرنگ کر کے بربریت کا نشانہ بنایا۔ شہید شعبان بنگش کو شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہان وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت جوش کر گئے ۔ اطلاعات کے مطابق شہید شعبان بنگش کی میّت کو خصدار سے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے ۔ جہاں غسل و کفن کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گئی جبکے تدفین قبرستان شہداء بہشتِ زینب (س) میں عمل میں آئے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقے بیرونی امدادپر پلنے والے کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں ۔جن میں سرِ فہرست کوئٹہ ،مستونگ اور خصدار کے علاقے شامل ہیں ۔ خصدار میں چند روز قبل بھی ایک مومن زوار شاہ کو انکی دکان پر بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button