پاکستانی شیعہ خبریں

سابقہ صوبائی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کےلئے جھوٹ بول رہی ہےسیدہاشم موسوی

hashim mosviسیدہاشم موسی کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ریکوڈک کیس کا معاملہ اٹھا رہی ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔
ا مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سابقہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ریکوڈک کیس کا معاملہ اٹھا رہی ہے جو سراسر جھوٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا بلوچستان حکومت کو چیف جسٹس اپنے عبوری حکم نامے کے تحت نا اہل قرار دے چکے تھے کیونکہ بلوچستان میں حکومت اپنی رٹ کھو چکی تھی اور یہاں مکمل طور پر دہشتگردوں کا راج تھا۔ وہ جدھر چاہتے دھماکے کرتے اور جدھر چاہتے کسی کو گولیوں کا نشانہ بناتے۔
انھوں نے کہا کہ اگر گورنر راج کا نفاذ غیر آئینی ہے تو شور مچانے والے وزیر اعظم کے خلاف عدالت کیوں نہیں جاتے۔ وزیر اعظم نے اس کا نوٹیفیکشن جاری کیا تھا۔
انھوں نے کہا: ہم واضح طور پر کہہ دینا چاہتے ہیں کہ71 کا ریفرنس دینے والے اپنا اصل چہرہ عوام کو دکھائیں صوبے کا امن تباہ کرنے والی قوتیں ہی در اصل 71 کی یاد تازہ کررہے ہیں۔ غیر آئینی اور ناکام حکومت چلانے والے کس طرح دوباہ حکومت بحال کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ہمارے شہدا کی مقدس لہو نے پورے دنیا کی ہمدردی اپنے ساتھ اس دھرنے میں شریک کیا اور منافقوں کے منہ سے پردہ پھاڑ دیا۔
انھوں نے کہا: احتجاج کرنے والوں میں نہ صرف ملت جعفریہ شریک ہوئی بلکہ ہمارے سنی بھائی سمیت غیر مسلموں نے بھی اس سفاکانہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button